• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر کا غزہ کی سرحد پر بفرزون میں مزید توسیع کا فیصلہ

بدھ 31-12-2014
in غزہ
0
plf bufferzone
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکومت نےفلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے متصل علاقے میں بفرزون میں پانچ سو میٹر میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے ایک کلو میٹرتک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصری حکومت کے اس فیصلے کے بعد غزہ کی سرحد سے متصل علاقے میں مزید 800 مکانات مسمار کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں 1100 خاندانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی سینا کے مصری گورنر عبدالفتاح حرحور نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی‘‘ اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ بفرزون کے دوسرے مرحلے کی توسیع کا کام پیش آئند ہفتے شروع ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں عبد الفتاح حرحور نے بتایا کہ غزہ کی سرحد سے متصل جس علاقے کو بفر زون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہاں پر مقیم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ دفتر میں حاضر ہو کر اپنی اراضی اور مکانات سمیت دیگر املاک کے معاوضے کے لیے بات چیت کریں تاکہ جلد از جلد انہیں معاوضہ ادا کرنے کے بعد بفر زون کےقیام کے لیے مکانات کی مسماری کا عمل شروع کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ مصری حکومت نے رواں سال اکتوبر میں غٖزہ کی سرحد سے متصل علاقے میں بفر زون کے قیام کا فیصلہ اس وقت کیا تھا جب شمالی سیناء میں نامعلوم افراد کے حملے میں تیس سے زائد مصری فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

مصری حکومت کا دعویٰ ہے کہ غزہ کی پٹی سے متصل سرحدی علاقے سے زمین دوز سرنگوں کے ذریعے فلسطینی سرحد کے آر پار جاتے ہیں۔ وہاں پر بفر زون کے قیام سے سرحد پار دراندازی کا سلسلہ ختم ہوسکے گا۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر سرنگیں فلسطینی شہریوں کے لیے لائف لائن کا درجہ رکھتی ہیں کیونکہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے بعد فلسطینی شہری ان سرنگوں کے ذریعے مصر سے اشیائے ضروریہ کی حصول کی کوشش کرتےرہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.