مشرقی غزہ کے علاقے پر اسرائیلی گولا باری سے پیر کے روز تین افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا: "یہ گولا باری مشرقی غزہ پر اسرائیلی ٹینکوں نے کی۔ صہیونی فوج نے پانچ گولے داغے۔ بعد ازاں رہائشی علاقوں اور کھیتوں کی جانب شدید فائرنگ کی گئی۔”
ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس کمیٹی کا کہنا ہے گولا باری کا نشانہ بننے والوں کو شدید زخم آئے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گولا باری سے مزید افراد بھی زخمی ہو سکتے ہیں۔