مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں قطر کی جانب سے بنائی گئی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی میں رہائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے پہلے بھی غزہ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر میں بھرپور مدد فراہم کی ہے اور ہم جلد ہی 200 سے 300 کے درمیان مزید مکانات کی تعمیر کا کام شروع کرنے والےہیں۔
قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت ہائوسنگ اور پبلک افیئرز کی جانب سےغزہ کی پٹی میں مزید مکانات کی تعمیر کے حوالے سے غور جاری ہےاورجلد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا غزہ کی پٹی میں مزید کتنے مکانات تعمیر کرنا ہیں تاہم یہ کم سے کم بھی دو سو تک ہوسکتےہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جولائی اور اگست دو ہزار چودہ میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اکاون روزہ جارحیت کے نتیجے میں 2323 فلسطینی شہید، 11 ہزار زخمی اور ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
