• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قبلہ اوّل کو نقصان پہنچا تو اسرائیلی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی: اسلامی جہاد

جمعرات 14-03-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
قبلہ اوّل کو نقصان پہنچا تو اسرائیلی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی: اسلامی جہاد
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ خضر حبیب نے غزہ میں دفاع قبلہ اوّل ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حکومت اور اس کی پوری ریاستی مشینری قبلہ اوّل کے خلاف ریشہ دوانیوں کی مرتکب ہے۔ اگر قبلہ اوّل کو نقصان پہنچتا ہے تو اسرائیلی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

الشیخ خضر حبیب کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور اس کا دفاع پوری مسلمہ پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کا ایک ایک چپہ مقدس ہے اور اس میں یہودیوں کی طرف سے بے حرمتی مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام پر حملے کے مترادف ہے۔

اسلامی جہاد کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحانہ اقدامات مقدس مقام کا تشخص تبدیل کرنے اور القدس کو یہودیانا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینی قوم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو عرب دنیا میں ایک استعماری طاقت کے طور پر گاڑھا گیا ہے۔ اس کے پیچھے دنیا کی استعماری قوتیں اسرائیلی ریاست کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

اسلامی جہاد نے اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل کی وجہ سے پورا مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک عدم استحکام سے دوچار ہوچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلاسلامی جہادالقدسجارحیتجرائمدفاععربعرب ممالکغزہفلسطینقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمشرق وسطیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.