• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فوج اور حکومت غزہ جنگ سے خالی ہاتھ لوٹے: عبرانی اخبار

اتوار 31-08-2014
in غزہ
0
plf emptyhanded
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعات عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے غزہ جنگ میں فوج اور حکومت کی  فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
 
اخبار لکھتا ہے کہ  آپریشن "حفاظتی کنارا” میں نیتن یاھو کی حکومت اور جنرل بینی گانٹز نہ صرف خالی ہاتھ لوٹے بلکہ انہوں نے اسرائیل کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اخبار میں سینیٕر تجزیہ نگار شمعون شیفر کے شائع ہونے والے تازہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے مقابلے میں سنہ 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ بہت معمولی اور چھوٹی تھی۔
 
سنہ 1967ء میں چھ دن میں اسرائیل نے مصر، اردن ، شام اور فلسطین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے کئی ملکوں کو شکست دے دی تھی لیکن اب کی بار غزہ کی پٹی میں 51 دن تک حماس کے خلاف جنگ مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکومت اور فوج کو اپنی شکست کا اعتراف کر لینا چاہیے۔

تجزیہ نگار لکھتا ہے کہ نیتن یاھو، آرمی چیف جنرل بینی گانٹز اور وزیر دفاع موشے یعلون باربار غزہ جنگ کی فتح کی نوید سناتے ہیں لیکن کیا وہ قوم کو بتا سکتے ہیں کہ اکاون روز تک غزہ پر حملوں میں انہیں کون کون سے اہم مقاصد میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ میرے تجزیے کے مطابق حکومت کو غزہ جنگ میں کچھ بھی حاصل نہیں‌ ہوا بلکہ شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شمعون شیفر مزید لکھتے ہیں کہ غزہ کی جنگ تک نوبت کیوں آئی، حکومت اور فوج نے نتائج سے بے پرواہ ہوکر ایک بے مقصد جنگ کا آغاز کیوں کیا؟ اگر جنگ کی تحقیقات سے متعلق کوئی انکوائری کمیشن تشکیل دیا جاتا ہے تو اسے ان سوالوں کے بھی جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ حماس نے سنہ 2012ء اور اس سے قبل 2008ء میں اسرائیل کو غزہ کی جنگ کی طرف دھکیلا۔

ہر بار اسرا اسرائیلی فوج اپنے اسلحے کےتجربات اور نتیجۃ شرمندگی، رسوائی اور جگ ہنسائی کے ساتھ غزہ کے محاذ سے واپس ہوتی ہے۔ حکومت کو صرف موجودہ آپریشن نہیں بلکہ سنہ 2008ء اور 2012ء میں غزہ پرکیے گئے بے مقصد آپریشنز کا بھی  جواب دینا ہوگا۔

حماس کو کس نوعیت کی شکست دی گئی ہے۔ اس کی عسکری اور سیاسی قیادت سلامت ہے۔ اس کے جنگجو مکمل طور پر محفوظ ہیں، خفیہ اداروں کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ حماس کے پاس اب بھی اسرائیل کے تمام شہروں تک مار کرنے والے 60 ہزار راکٹ موجود ہیں۔ ہاون راکٹ اور دیگر جنگی سازوسامان اس کے علاوہ ہے۔ غزہ میں کھودی گئی سرنگیں ابھی تک موجود ہیں۔

جب یہ تمام کچھ موجود ہے تو اکاون دن تک فوج آخر کیا کرتی رہی۔ عام شہریوں پر بمباری کر کے انہیں مارنے سے جنگ جیتی جا سکتی تو پہلے روز ہی جیت لی جاتی لیکن جنگ تو حماس اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے عسکری اور دفاعی مراکز کو تباہ کرنا تھا، وہ تو اب بھی اپنی جگہ برقرار ہیں۔

شمعون شیفر کا کہنا ہے کہ مجھے صرف اتنا سمجھ آیا کہ غزہ جنگ کے بدلے میں ہمیں درجنوں فوجیوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں، سیکڑوں زخمی کرائے گئے۔ کھربوں شیکل بجٹ پھونکا گیا۔ یہودی کالونیوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور پوری دنیا میں بدنامی بھی اسرائیل اور اس کی "بہادر” فوج کی ہوئی۔ میں استفسار کرتا ہوں کہ کیا نیتن یاھو کی حکومت اس سارے نقصان کو اپنی فتح اور کامرانی اور حماس کی شکست سے تعبیر کرتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو اس سے بڑی بے وقوفی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔

شمعون مزید لکھتے ہیں کہ نیتن یاھو کی غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں قوم سخت مایوسی اور خوف کا شکار ہوئی ہے۔ اگر غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کی گئی تھی تو اسے منطقی انجام تک جاری رکھنا چاہیے تھا۔ صہیونی حکومت نے مذاکرات کی میز پربھی جنگ ہار دی۔  غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سمیت حماس کی کئی شرائط مان لی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.