غزہ سے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کو علی الصباح صہیونی بحریہ نے رفح اور خان یونس کےساحل کے قریب سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔صہیونی فوجیوں نے نہ صرف سمندر میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنایا بلکہ ساحل پرکھڑی کئی کشتیوں پربھی اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں تباہ کردیا گیا۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق صہیونی بحریہ کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ یہ دونوں ماہی گیر رفح کےقریب سمندر میں دشمن فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی رفح کی فضاء میں مسلسل نچلی پروازیں شروع کردی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوںپر دو روز میں دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ روز بھی قابض فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پرفائرنگ کی تھی۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی کشتیوں پراس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ مصری ساحل سے واپس غزہ کی پٹی طرف بڑھ رہی تھیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
