غزہ کی فلسطینی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے سوڈان کے صدر عمرحسن البشیر کو فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی،
اسماعیل ھنیہ نے سوڈانی طیارے کو درپیش حادثے پر عمیر البشیر سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ یاد رہے انیس اگست اتوار کے روز ہونے والے اس حادثے میں وفاقی وزیر وزیرغازی الصادق کے علاوہ نوجوانوں اور کھیلوں کے صوبائی وزیر محجوب عبدالرحیم ٹوٹو، سیاحت، نوادارت اور جنگلی حیات کے وزیر عیسیٰ ضیف اللہ اور اعلیٰ سول اور فوجی عہدے داروں سمیت بتیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ غزہ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہدسلمان بن عبدالعزیز کو بھی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد دی۔ اسماعیل ھنیہ نے سعودی فرماں روا کنگ عبد اللہ بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین