فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کی فضاء میں جاسوسی اور بمباری کے لیے بھیجے گئے اسرائیل کے بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ ڈرون طیارہ گرانے کی ذمہ داری تحریک المجاہدین کے عسکری ونگ المجاھدین بریگیڈ نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ڈروان طیارے کو "سام 7” راکٹ حملے میں مغربی غزہ میں گرایا گیا۔
تحریک المجاھدین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارے کا ملبہ سمندر میں گرا ہے۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کے غوطہ خوروں نے ڈرون طیارے کے ملبے کی تلاش کا آپریشن شروع کردیا تھا۔ دشمن فوجیوں کو تباہ شدہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے جس کے بعد انہوں نے مزید تلاش کا کام روک دیا ہے۔
