شمالی غزہ کے بیت لاھیا علاقے میں عوامی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں-
ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے بیان کے مطابق بیت لاھیا میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوجیوں سے مجاہدین کی جھڑپیں ہوئیں ہیں- مجاہدین کارروائی کرنے کے بعد صحیح سلامت اپنے ٹھکانوں کو واپس پہنچ گئے- بیان کے مطابق یہ کارروائی اسرائیلی جرم کے جواب میں کی گئی اور غصب شدہ اراضی کی مکمل آزادی تک جہاد جاری رہے گا-