غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تین سال قبل بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا میں فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کے قریب قتل ہونے والے فلسطینی رہنما عمر النائف کی بیوہ نے فلسطینی اتھارٹی پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید عمرالنایف کی اہلیہ رانیا النایف نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے شوہر عمر النایف کے قتل میں فلسطینی اتھارٹی کا ہاتھ لگتا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو عمرالنایف کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ عمر النایف کی آج منگل 26 فروری کو تیسری برسی ہے۔ انہیں تین سال قبل بلغاریہ کے صدر مقام صوفیا میں فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس بھیانک جرم کی ذمہ داری اسرائیلی ریاست کے بدنام زمانہ ادارے ’’ موساد‘‘ پر عائد کی گئی تھی۔
مقتول کی اہلیہ نے کہا کہ ان کےشوہر کو طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے عمرالنایف کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی وضع نہیں کی۔