(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 42سالہ فلسطینی نوجوانو کو 25 سال قبل غزہ سے اسرائیل کی سلامتی کے خلاف کارروائیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔
فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف کارروائیوں کے الزام میں گزشتہ 24 سال قبل 7 نومبر 2004ء کو مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کےعلاقے رفح کے محلےدارالسلطان سےگرفتارنیشنل فریڈم موومنٹ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رہنما عبدالروف قعدان کو جمعرات کے روز 17 سال کے بعد رہا کیا گیا۔
اسرائیل کی فوجی عدالت سے قعدان کو 27 سال قید کی سزا سنائی تاہم ان کے وکیل کی طرف سے مسلسل قانونی جنگ میں 10 سال قید میں کمی کردی گئی تھی۔