غزہ وزارت صحت کے مطابق ایک فلسطینی خاتون غزہ سے مغربی کنارے کے ہسپتال جاتے ہوئے ایریز [بیت حانون] کراسنگ پر جان کی بازی ہار گئیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ 77 سالہ وداد سالم دیب کو نابلس میں دل کی سرجری کے لئے لے کر جایا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے انھیں روک لیا۔قابض اسرائیلی فوج بیت حانون کراسنگ پر جان بوجھ کر لوگوں کو روک لیتی ہے اور کچھ موقعوں پر ان کو بطور مخبر بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔