• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فریڈم فلوٹیلا اتحاد کا غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے لائحہ عمل پر غور

منگل 12-08-2014
in غزہ
0
plf freedom
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی میں فریڈم فلوٹیلا اتحاد میں شامل نو انسانی حقوق کی تنظیموں کا ایک روزہ اجلاس آج ختم ہو گیا ہے۔ استنبول میں منعقدہ اس جلاس میں  جنگ زدہ فلسطینی شہر غزہ کا معاشی محاصرہ توڑنے اور سمندری راستے سے امدادی سامان پر مشتمل بحری جہاز غزہ کی پٹی روانہ کرنے پر غور کیا گیا۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فریڈم فلوٹیلا اتحاد میں شامل تمام غیرملکی تنظیموں نے غزہ کی پٹی کے لیے بحری امدادی مشن رواں سال ہی روانہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اس کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ فریڈم فلوٹیلا اتحاد سنہ 2010ء میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے بحری جہازوں پر کھلے سمندر میں حملہ کر دیا تھا۔ حملے کا نشانہ ترک بحری جہاز "مرمرہ” بنا تھا جس میں سوار 9 ترک رضاکار شہید اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل نے فلوٹیلا قافلے میں شامل تمام بحری جہازوں کا سامان لوٹ لیا اور قافلے میں شامل   650 غیر ملکی رضاکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
 
فلوٹیلا الائنس کے اجلاس میں اردن کےلائف لائن امدادی قافلے کے مندوب، ملائییشا، انڈونیشیا اور جنوبی افریقا کے انسانی حقوق کے گروپوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

فریڈم فلوٹیلا اتحاد کل بدھ کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ایک نیوز کانفرنس میں کرے گا۔ توقع ہے کہ فریڈم فلوٹیلا گروپ کی جانب سے اگلے چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں بحری راستے سے امدادی سامان کے قافلے روانہ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فلوٹیلا اتحاد میں شامل جماعتیں اور انسانی حقوق گروپ دنیا بھر میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا بھی شیڈول جاری کریں گے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.