فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر صہیونی فوج نے نشانہ بنا کر شہریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی شام قابض فوج کے جنگی جہازوں نے شہر کے مشرق میں دیرالبلح کے مقام پر ایک موٹرسائیکل کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا
جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج کے جنگی جہازوں سے گرائے گئے میزائل حملےمیں دو شہری شہید ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی شناخت عزالدین ابو نصیر اور دوسرے کے احمد قطائر کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دونوں ہدف بنائے گئے موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں غزہ کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پچھلے دو روز کے دوران غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملوں میں شہداء کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین