غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت برائے سماجی بہبود کی جانب سے غریب اور نادار گھرانوں میں فی کنبہ 100 ڈالر کے حساب سے 50 ہزار ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ رقم ڈاک کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی گئی ہے۔
فلسطینی وزیر برائے سماجی بہبود یوسف ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی رقم سے مستفید ہونے والے شہریوں کی تفصیلات وزارت بہبود کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئی ہیں۔
شہریوں میں امدادی رقم ضرورت مند افراد کے ناموں کے ابجدی حروف کے مطابق تقسیم کی گئی ہے۔