اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے مغربی ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کو ایک بار پر نشانہ بنایا ہے۔ ساحل کے قریب مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔ تاہم ابھی تک اس کارروائی میں کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی جنگی کشتیوں سے کی جانے والی فائرنگ سے مزید کوئی بڑا نقصان بھی نہیں ہوا، بہ قول اسرائیلی فوجی اتھارٹیز نے ہونے والے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین