اسرائیلی بحریہ کی جنگی کشتیوں سے جمعہ کو علی الصباح غزہ کی پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی۔
غزہ کی بحری پولیس ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائںدے کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے غزہ کے مغربی کنارے میں ساحلی علاقے کے اندر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی، جس سے ماہی گیروں کی کشتیوں کو نقصان پہنچا، تاہم اس کارروائی میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی جنگی کشتیوں سے کھلے سمندر میں سوڈانی زون میں بھی مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین