مرکزاطلاعات فلسطین نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک حملہ شمالی غزہ میں مزاحمتی مرکز پرکیا۔ حملے میں ایک میزائل داغا گیا۔ جب کہ دوسرا حملہ مشرقی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب مقبولہ کے مقام پر کیا گیا۔ دونوں مقامات پر کیے گئے فضائی حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی فوجی ریڈٰیو کے مطابق فوج نے فضائی حملہ گذشتہ روز غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ حملے کے جواب میں کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شب غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ عسقلان کے مقام پر گرکر پھٹا تھا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ غزہ کی پٹی میں کسی مزاحمتی گروپ کی جانب سے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
