فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولہ باری کا سلسل جاری ہے۔
پیر کے روز صہیونی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کےمقام پر فلسطینیوں پر توپخانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں ان ک حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے تاہم بعض زخمیوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
فلسطینی میڈیکل ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کی گولہ باری سے پچیس سالہ شہری محمود
مطیع المعشر، اٹھارہ سالہ محمد عبداللہ ابو حذر کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کی غرض سے صہیونی فوج کی لگائی گئی حفاظتی باڑ کے قریب سے گذر رہے تھے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے جنگ بندی معاہدے میں یہ شرط شامل کی گئی تھی کہ صہیونی فوج فلسطینیوں کو اپنے کھیتوں میں کام کرنے سے منع نہیں کرے گی اور ان پر فائرنگ نہیں کی جائے گی لیکن قابض فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے مسلسل جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی رعایت نہیں رکھی جا رہی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین