اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے پر زبردست بمباری کی ہے جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔
قابض اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں نے اسرائیلی غزہ کی پٹی کے 48ء کے مقبوضہ علاقے سے ملحق سرحدی گیٹ بیت حانون کے قریب شدید گولہ باری کی جس کی زد میں آکر علاقے میں موجود ایک نوجوان شہادت پا گیا۔
’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے خاص ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوان کا بیت حانون کے معروف العزایزہ خاندان سے ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 25 جون دو ہزار چھ کو غزہ کےمزاحمت کاروں کی جانب سے اپنے ایک فوجی گیلاد شالیت کی گرفتاری کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ جس کے بعد سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے 360 مربع کلومیٹر پر مشتمل غزہ کی پٹی پر بسنے والے لگ بھگ سولہ لاکھ فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سنہ دو ہزار آٹھ میں غزہ پر مسلط کیے گئے آپریشن کاسٹ لیڈ میں پندرہ سوافراد کی شہادت سمیت اب تک ہزاروں فلسطینی صہیونی فضائی بمباری، زمینی گولہ باریاور فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔