(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسلسل گیارہویں روز بھی غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں کرفیو جاری ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گزشتہ روز فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے شمالی غزہ کی پٹی اور غزہ کے مختلف علاقوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے سخت ہدایات کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےپھیلاؤ کے پیش نظر گزشتہ گیارہ روز قبل کرفیو نافز کردیا گیا تھا جس کے بعد سےشہریوں کوکرفیو کے فیصلے پر پوری طرح عمل کرنے کی سختی سے ہدایات کی گئی ہیں ۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے النصر محلہ ، شیخ ردوان پڑوس اور الشتی کیمپ سمیت دوسرے قصبوں میں کوروناوائرس کےبچاؤ کے اقدامات سخت کرتے ہوئے شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک مستقل طور پر نقل و حرکت روکنے کی ہدایت کرتے ہوئےعوام کو جاری کردہ ہدایات کی پابندی پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا ہےجبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم جاری کیا گیا ہے۔