• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین میں راکٹ داغے جانے اسرائیلی دعویٰ

جمعہ 24-04-2015
in غزہ
0
plf israeli-rocket
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی شام فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین میں ایک راکٹ پھینکا گیا جو آبادی سے دور گر کرپھٹا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی ویب سائیٹ پرشائع رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ جنوبی فلسطین میں شاعر ھینیگیو کے مقام پر گرکر پھٹا ہے۔ ویران علاقے میں گرنے والے راکٹ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فوج نے راکٹ کی باقیات جمع کرنے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

قبل ازیں غزہ کی پٹی سے متصل یہودی کالونیوں میں جمعرات کی شام خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ صہیونی عسکری حکام کی جانب سے یہودی آباد کاروں سے کہا گیا تھا کہ راکٹوں کاخطرہ ہے اس لیے وہ غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب کئی یہودی کالونیوں میں خطرے کے سائرن سنےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی روز کا معمول ہے۔ پچھلے ایک عشرے میں غزہ کی پٹی تین بار اسرائیل کا میدان جنگ بن چکی ہے۔ اسرائیل ہربار فلسطینی مزاحمت کاروں کے نام نہاد راکٹ حملوں کو جواز بنا کر غزہ کی پٹی پر آتش وآہن کی بارش شروع کردیتا ہے۔ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران 51 دن تک مسلسل وحشیانہ بمباری کے دوران 2300 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 11 ہزار کو زخمی کردیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.