• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی مجھلی، مغربی کنارے کے بازاروں کی زینت بننے کیلیے تیار

منگل 11-11-2014
in غزہ
0
plf gazafish
0
SHARES
7
VIEWS

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سمندر سے شکار کی گئی مچھلیوں کو پچھلے آٹھ سال کے بعد پہلی مرتبہ ’’کرم ابو سالم‘‘ گذرگاہ کے راستے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں پہنچایا گیا ہے۔

غزہ وزارت زراعت و ماہی گیری کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوموار کے روز غزہ سے ایک ٹن مچھلی لے کر پہلا ٹرک مغربی کنارے پہنچا۔ جلد ہی غزہ سے سبزیوں سے لدے ٹرک بھی غرب اردن روانہ ہوں گے۔

فلسطینی ڈائریکٹر جنرل مارکیٹنگ و گذرگاہ امور تحسین السقا نے خبر رساں ایجنسی’’اے ایف پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں غزہ سے مچھلی اور سبزیوں کی مغربی کنارے درآمد میں مزید اضافہ ہو گا جس کے نتیجے میں زبوں حالی کا شکار غزہ کی معیشت کو سہارا ملے گا۔

غزہ کی پٹی میں مچھیروں کی یونین کے رکن منیر ابو خصیرہ نے کہا کہ سنہ 2006ٕء کے بعد پہلی مرتبہ شکار کی گئی مچھلی کی بھاری مقدار فروخت کے لیے مغربی کنارے بھجوائی گئی ہے۔ انہوں نے بھی امید ظاہر کی غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان آزادانہ تجارت کے نتیجے میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں سمندر میں شکار کی گئی مچھلی اور سبزیاں مغربی کنارے کو فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اہم اشیاء ہیں جس سے غزہ کی معیشت کو بہتری کی طرف لانے میں مدد ملے گی۔

ابو حصیرہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ کے ماہی گیروں کو چھ کے بجائے 12 ناٹیکل میل کی حدود میں مچھلی کے شکار کی اجازت فراہم کی جائے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں صرف تین سے چھ میل تک مچھلی کے شکار کی اجاز دی گئی ہے۔ اس کے باوجود ان پراپنی حدود کے اندر بھی حملے ہوتے رہتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.