رپورٹ نے اسرائیلی ریڈیو کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خندق کی کھدائی کا مقصد غزہ کی پٹی اور جنوبی فلسطین کے درمیان بنائی گئی سرنگوں کو بند کرنا اور سطح زمین سے فلسطینیوں کی آمد ورفت کو روکنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پرخندق کی کھدائی کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کئی روز سے اس منصوبے پر غور کررہی تھی۔ یہ منصوبہ غزہ کی سرحد کے قریب رہنے والے یہودی آباد کاروں کی شکایت پر شروع کیا گیا ہے۔ یہودی آبادکاروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر لگائی گئی باڑ فلسطینیوں کی دراندازی روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیردفاع موشے یعلون نے متعدد مرتبہ سرحد پر گہری اور چوڑی خندق کھودنے کا اعلان کیا تھا مگر وہ اس پرعمل درآمد نہیں کر سکے ہیں۔