اسرائیل نے فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی کی سرحد پر قائم فوجی چوکیوں اور چھاؤنیوں میں فوج اہلکاروں اور فوجی سازوسامان میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب سرحد کے قریب مقیم فلسطینی شہری کسی بھی ممکنہ صہیونی جارحیت کے خوف کا شکار ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عین شاہدین کا کہنا ہے غزہ کی شمال مشرقی سرحد پر قابض فوج کی تعداد میں اضافہ اور غیر معمولی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجی ٹرکوں کو توپیں لادے سرحدی کیمپوں کی جانب جاتے دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کی نقل وحرکت میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی سرحد پر تعینات صہیونی فوجیوں کو جدید ترین جنگی سازوسامان کی فراہمی حال ہی میں شروع کی گئی تھی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فوج کی تعداد میں ایک ایسے وقت میں اضافہ شروع کیا ہے جب دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی فوج کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔