غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والے ٹیکسوں اور دیگر ذرائع آمدنی کا 85 فی صد فلسطینی اتھارٹی ہڑپ کرجاتی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں فلسطینی سیکرٹری خزانہ عونی الباشا نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والے ٹیکسوں کا 85 فی صد حصہ فلسطینی اتھارٹی لے جاتی ہے۔
اُنہوں نے فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے گروپ کو غزہ میں معاشی صورت حال کےحوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نےغزہ کی پٹی پربھاری اور کم توڑ ٹیکس عائد کر رکھے ہیں اورغزہ میں جمع ہونے والے ٹیکسوں کی رقم کا بڑاحصہ فلسطینی اتھارٹی ہڑپ کرجاتی ہے۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ پرعائد کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس سامان پر بھی ٹیکس عائد کرتی ہے جومصر سےغزہ لایا جاتا ہے۔