غزہ محاصرہ مخالف کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمال الخضری نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی پارٹیوں نے غزہ کی بندرگاہ کی بحالی کے لئے رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس امداد سے بندرگاہ سے ترکی کی زیر نگرانی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے گا۔
خضری فلسطینی مجلس قانون ساز میں آزاد رکن ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اس منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل بندرگاہ کھولنا غزہ پر سے محاصرہ اٹھانے کا ایک بڑا محرک ہے۔
ڈاکٹر جمال خضری نے کہا کہ ان کی کمیٹی غزہ کے محاصرے کے حوالے سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔
کمیٹی نے غزہ اور ترکی کے درمیان اور سمندری تجارتی راستہ کھولنے کی تجویز دی تھی کہ جس کے ذریعے سے مصنوعات غزہ اور باقی دنیا کے درمیان درآمد اور برآمد کی جاسکیں گی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین