مصری وزارت اوقاف کے اعلی عہدیدار ڈاکٹر جمال عبد الستار کا کہنا ہے کہ غزہ کا ظالمانہ اسرائیلی محاصرہ ختم کروانا ایک سیاسی ہیں نہیں بلکہ ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام یہ قبول نہیں کرتا کہ ہم عیش و عشرت کی زندگی بسر کریں اور ہمارے بھائی بھوک، مرض اور محاصرے میں گھرے ہوں۔
ڈاکٹر جمال عبد الستار نے کہا کہ ان کے شعبہ دعوت و ارشاد نے نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں پر غزہ کے رہنماؤں اور عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا، مصر کے اس قافلے کے بعض شرکاء نے غزہ کی مساجد میں جمعہ کے خطبات دیے، اس موقع پر تمام فلسطینی جماعتوں کے رہنماؤں اور فلسطینی وزیر اعظم سے بھی مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اول تو غزہ اور مصر کوئی الگ الگ علاقے نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب شریعت کی رو سے بھی ہمارے لیے جائز نہیں ہے کہ ہمارے ہمسائے بھوک و پیاس میں ہوں اور ہم پیٹ بھر کر کھانا کھائیں۔