• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر صیہونی فضائی حملوں میں دو ملین ڈالر سے زائد کا نقصان

جمعہ 29-03-2019
in غزہ
0
غزہ پر صیہونی فضائی حملوں میں دو ملین ڈالر سے زائد کا نقصان
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کو دو ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی پرسوموار اور منگل کے ایام میں اسرائیلی فوج کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 30 مکانات مکمل طورپر تباہ ہوئے جب کہ 500 رہائشی اور دیگرعمارتوں کو نقصان پہنچا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کے سیکرٹری ناجی سرحان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے علاقے میں ہونے والے معاشی نقصان کا تخیمہ دو ملین ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں عمارتوں کو تباہ کرنے کےلیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی بے گھر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ملتزم کمپنی کی تین منزلہ عمارت جو 2600 مربع میٹر پر محیط تھی اور اس میں 9 رہائشی یونٹس تھیں۔ یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 25 دیگر رہائشی عمارتیں تباہ کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے مغربی غزہ میں لال حسونہ نامی ایک عمارت کو بمباری کر کے مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ اس میں بھی 19 رہائشی یونٹ تھے جب کہ بمباری میں 60 رہائشی یونٹس ناکارہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سوموار اور منگل کے درمیان اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کر کے بڑئ پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی۔ اس بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: اسرائیلبمباریتباہحملوںرہائشیصیہونیعمارتغزہفضائیفلسطینکانفرنسمعاشینقصانہتھیاروحشیانہوزارت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.