فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے جمعہ کو علی الصباح گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ٹینکوں نے جمعہ کے روز غزہ کے وسط میں دیر البلح کے متعدد اہداف پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو غزہ کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ ان میں بائیس سالہ ایک شہری کو گہرے اور سخت زخم آئے ہیں اور اسے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق صہیونی فوج کے ٹینکوں سے البریج مہاجر کیمپ پر کی گئی گولہ باری سے کئی مکانات اور دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین