• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں پر خاموشی کا کوئی جواز نہیں: تیونس

منگل 13-03-2012
in غزہ
0
plf tunis1
0
SHARES
0
VIEWS

plf tunis1

عرب ملک تیونس نے فلسطیبنی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدیدی مذمت کی ہے۔ تیونس کے صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورت حال اور اسرائیلی فوج کی بمباری کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تیونسی صدر کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا کوئی جواز نہیں اور ان حملوں پر خاموش رہنا جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے مترادف ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور بمباری کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے، کیونکہ ان دنوں فلسطینی جماعتیں آپس میں اتحاد کے لیے مذاکرات کر رہی تھیں اور اسرائیل نے ان مذاکرات سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ پر بمباری شروع کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ صرف فلسطینی شہر پر حملہ نہیں بلکہ اس سے پورے خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اسرائیل کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا۔
تیونس حکومت نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں، عرب لیگ اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو اسرائیلی جنگی مجرموں سے تحفظ دلانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کےخلاف اسرائیل کی مسلط کردہ غیراعلانیہ جنگ پر خاموشی کا کوئی جوازنہیں۔ عالمی برادری کو اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

 

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.