فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں ہفتے کے روز جہاد کی ٹریننگ کے دوران ایک فلسطینی مجاھد 21 سالہ عبدالکریم اسعد فیاض جام شہادت نوش کرگیا۔ شہید کارکن کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ سے تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ ہفتےکے روز جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں القرارہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب مجاہدین جنگی تربیت جاری رکھے ہوئے تھے۔
غزہ سیکیورٹی حکام نے القسام بریگیڈ کے ایک کارکن کی دوران تربیت شہادت کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کو علی الصباح پیش آیا۔ نماز ظہر کے بعد شہید فلسطینی مجاہد کو سپرد خاک کردیاگیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین