(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں بین الاقوامی تعلقات، سیاسی سائنس اور میڈیا کے شعبوں میں مصنفین ، سیاسی تجزیہ کاروں ، اور محققین کو اکٹھا کرنے کیلئے "سب سے بڑا پلیٹ فارم” تشکیل دینے کے لئے "بین الاقوامی تعلقات فورم برائے مکالمہ اور پالیسیاں” کے قیام کا اعلان کیا گیاہے۔
فورم کے صدر ، مصنف شرحبيل الغريب شرحبيل الغريبکی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ، "فورم کا قیام تعمیری اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد موجودہ مراکز میں ایک غیر معمولی اضافہ تشکیل دینا ، اور مصنفین اور محققین کی تحقیقی توانائ کو متحد کرنا ہے۔