• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 4 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی زندگی خطرے میں

اتوار 27-10-2013
in غزہ
0
plf gaza3
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں موجود گردوں کی بیماری میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو ڈائلیسز کے سامان کی قلت کی وجہ سے شدید خطرے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس حوالے سےغزہ کے معروف ہسپتال شفاء کے شعبہ امراض گردہ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ القیشاوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں ڈائلیسز کے عمل میں استعمال ہونے والی اشیاء کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔

غزہ میں 450 افراد ایسے ہیں جن کے گردے فیل ہوچکے ہیں اور انہیں ہر ہفتے میں تین ڈائلیسز کرانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ غزہ کی کراسنگز کی بار بار بندش کی وجہ سے ڈائلیسز کے عمل کی ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر قیشاوی نے مزید بتایا کہ ڈائلیسز کے عمل میں استعمال ہونے والی اشیاء میں سے کسی بھی چیز کی قلت کی وجہ سے پورا عمل رک جائے گا جس سے ان 450 افراد کی زندگی انتہائی خطرے کا شکار ہوجائیگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے بھی ڈائلیسز کے عمل میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے مشینوں پر غیر ضروری دبائو پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر خراب ہوسکتی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.