فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے کھیتوں میں کام کرنے والے کاشت کاروں پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا تاہم نشانہ خطاء ہونے سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
غزہ میں فیلڈ آبزرویٹر نےمیڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج نے منگل کی شام وسطی غزہ میں النفق کے مقام پر کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر میزائل حملہ کیا، تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ چند ایام سے غزہ کی پٹی کی فضاء میں اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں نچلی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہری سخت خوف کا شکار ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
