فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری پولیس کےایک سینیر عہدیدار کی گاڑی میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ملٹری پولیس حلمی خلف کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہربم دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ یہ واقعہ شمالی غزہ کی الشیخ رضوان کالونی کی شاہراء الجلا پر پیش آیا۔ پولیس افسراورکسی دوسرے اہلکار کے قریب نہ ہونے سےکسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار کو دیسی ساختہ بارود سے اڑایا گیا ہے جس مبینہ طور پر کار کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
