ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےحماس کے رہنما استاذ محمد ابو عسکر نے کہا کہ مسجد اقصی کے متعلق اسرائیل کی حماقتیں فلسطینیوں کو نئے انتفاضہ کی طرف لے جائیں گی جس کے بعد فلسطینی مزاحمت کے جواب میں اسرائیل کے نئے مظالم کا باب کھل جائے گا۔ ابو عسکر نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے صحنوں کو باغات میں تبدیل کرنے کے فیصلے کا مقصد اسلامی شناخت کے آثار کو مسخ کرنا اور فلسطینیوں کی ثابت قدمی کو توڑنا ہے۔ ابو عسکر نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات نے اسے فلسطینی قوم اور ان کے مقدس مقامات پر حملے جاری رکھنے کی مہلت دے رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین کو آزاد کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہی ہے۔ حماس رہنما نے عرب انقلابات لانے والی قوموں سے اپیل کی کہ وہ اب مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی جرائم کی سرکوبی کے لیے اس مسجد کی نصرت کو اپنا اولین مقصد بنائیں اور اسے اسرائیلی شکنجے سے آزاد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین