• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں قتل عام پرفلسطین بھرمیں سوگ، شٹرڈاؤن ہڑتال

پیر 21-07-2014
in غزہ
0
plf shutter
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نہتے شہریوں کو شہید کیے جانے کے خلاف فلسطین بھر میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں کے بدترین قتل عام پر آج فلسطین بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے، جبکہ مغربی کنارے اور مختلف شہروں میں صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  صہیونی جارحیت کے خلاف بہ طوراحتجاج آج مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی اور جنوبی فلسطین کے تمام شہروں میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے خلاف مغربی کنارے کی تاجر برادری نے آج تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے مغربی کنارے میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔ ہڑتال کے دوران سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مرکزی شہروں رام اللہ، الخلیل اور بیت المقدس میں صہیونی بربریت کےخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ادھر آج سوموار کو علی الصباح ڈرائیور یونین نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا، جس میں عام شہریوں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھےتھے جن پرغزہ کی صہیونی فوجی جارحیت بند کرانے اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مطالبات درج تھے۔

خیال رہے کہ مغربی کنارےمیں پچھلے دو ہفتے سے صہیونی فوجی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ احتجاج کے باوجود صہیونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک کم سےکم پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید اور ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.