غزہ میں فلسطینی ڈاکٹر نے شیر خوار بچے کا کامیابی سے انوکھا آپریشن کیا- الشفاء کمپلیکس میں فلسطینی سرجن ڈاکٹر حازم نے دو سالہ بچے بکر غزال کے سر کا آپریشن کیا-
بکر غزال کے سر میں پنسل گھس گئی تھی-
جس سے وہ بے
ہوش ہوگیا- ڈاکٹر کے مطابق پنسل بچے کے دماغ میں 9 سینٹی میٹر تک گھسی ہوئی تھی- اس کامیاب آپریشن پر فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل محمد کاشف نے ڈاکٹر حازم کو مبارکباد دی اور غزہ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا- بچے کے والد نے اپنے بیٹے کے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا-