(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 نئے کیسز کے اندراج کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی بنیاد پر ترتیب دی جانے والی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں عالمی وباء کورونا وائرس کے1810 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کےبعد 35 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کےمجموعی طور پر2826 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وباءسے متاثرہ افراد کی تعداد 145 تھی ۔
اس اعداد و شمار کی روشنی میں وزارت صحت کی جانب سےایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اب تک اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 1485بتائی جاتی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1320 تک ہے۔
تاہم اب تک21افراد اس وباء کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں