• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں صہیونی فوج کا توپخانے سے حملہ، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

بدھ 13-01-2016
in غزہ
0
Gaza Ambulance
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرتوپخانے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری شہید اور تین زخمی بتائے جاتے ہیں۔ گولہ باری میں شمالی غزہ کے بیت لاھیا قصبے کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی توپخانے سے کی گئی وحشیانہ اور بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوا ہے جس کی شناخت موسیٰ زعیتر کے نام سے کی گئی ہے۔ گولہ باری سے تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری کے بعد اسرائیلی فوجی بیت لاھیا میں داخل ہوئے اور شہر کے اندر گشت کرتے رہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب رہنے والے یہودی آباد کاروں کو گھروں سے باہر نہ نکلنےکا حکم دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج اور خفیہ ادارے شاباک کے حکام نے جاسوس طیاروں کی مدد سے ایک فلسطینی مزاحمت گروپ کی نشاندہی کی تھی جو بیت لاھیا کے قریب بارودی سرنگیں نصب کررہا تھا۔ گولہ باری میں اسی فلسطینی گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں صہیونی فوج کا توپخانے سے حملہ، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.