(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شرح پیدائش واموات میں غیرمعمولی فرق دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ تین ماہ میں غزہ کی پٹی میں 14 ہزار 194 بچے پیدا ہوئے جب کہ 1153 فلسطینیوں کی وفات رجسٹرڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ کے ماتحت پبلک افیرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری، فروری اور 31 مارچ تک کے غزہ کی پٹی میں پیدائش و وفات کے اعداد شمار جمع کیے گئے ہیں۔ مارچ میں غزہ می پٹی میں 6110 بچوں نے جنم لیا۔ ان میں سے 2949 بچے صرف غزہ کی پٹی کے خان یونس شہر میں پیدا ہوئے۔شمالی غزہ میں جنم لینے والے بچوں کی تعداد 1646 ہے، وسطی غزہ میں 1904 اور رفح گورنری میں 1585 بچے پیدا ہوئے۔ غزہ کی پٹی میں مبصرین کا کہنا ہے کہ شرح اموات اور شرح پیدائش میں نمایاں فرق خوش آئند ہے۔
