• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں جنگ سے تباہ مکانات کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

بدھ 24-06-2015
in غزہ
0
plf proper-start
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطینی حکومت نے غزہ کی پٹی میں پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ہزاروں مکانات کی سرکاری سطح پر تعمیر کا باقاعدہ آغاز آج بدھ سے ہو رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کیے مطابق غزہ میں وزارت ہائوسنگ و پبلک افیئرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کلی طور جنگ میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز فراہم کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں غزہ کی پٹی میں آج بدھ کو ایک نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مکانات کی تعمیر کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

وزارت ہائوسنگ کے سیکرٹری ناجی سرحان نے بتایا کہ 2014 ء کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کردیے گئے ہیں تاہم انہوں نے فنڈز اور مکانات کی تعمیر کے ذمہ دار اداروں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

ناجی سرحان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں مکانات کی تعمیر کا عمل مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں سات جولائی سے 26 اگست 2014 تک اکاون روز جاری رہنے والے حملوں میں دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 11 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔ وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 28 ہزار 366 مکانات جزوی یا کلی طورپر تباہ ہوگئے تھے۔ اگرچہ مکانات کی تعمیر اور بحالی کا عمل کچھ عرصے بعد شروع ہوگیا تھا تاہم فلسطینی حکومت اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے مکانات کی تعمیر شروع نہیں کرپائی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.