غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مشرقی غزہ میں تلہ ام حسینہ میں ایک اسکول کے قریب آنسوگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع مطابق سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور دھاتی گولیوں سے بھی انہیں نشانہ بنایا گیا۔