اسرائیلی فوج نے فلسطینی محصورشہرغزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا کے مقام پرفائرنگ کرکے دو افراد زخمی کر دیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے منگل کی شام شمالی غزہ میں جبالیا کے قریب ابو صفیہ کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی عمریں انیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر جبالیا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کے جسم میں لگی گولیاں نکال لی گئی ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں مزید کچھ وقت کے لیے ایمر جنسی وارڈ میں زیرعلاج رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی فائرنگ روز کا معمول ہے۔ قابض فوج اورغزہ حکومت کے درمیان گذشتہ برس فائربندی کا ایک معاہدہ بھی ہو چکا ہے، تاہم صہیونی فوج آئے روز اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر گولیاں چلاتی رہتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین