فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے بدستور جاری ہیں۔ جمعرات کو علی الصباح قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے شہر کے شمالی علاقے میں ایک کار کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں مزاحمت کار شہید ہوگئے۔ تینوں کا تعلق ایک فلسطینی مزاحمتیی
تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو صہیونی فوج نے شاہرہ الشفق پر کار پر میزائل داغا۔ میزائل حملے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مغربی غزہ میں الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ شہید ہونےوالوں کی شناخت 35 سالہ بہاء ابو اللیل، 27 سالہ سالم قندیل اور 30 سالہ عامر الفیومی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
