(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ کے شمالی علاقے میں مزاحمت کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے 17 فوجی زخمی ہوگئے۔غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے اخبار "یدیعوت احرونوت” کے مطابق، "17 فوجیوں کو بدھ کے روز اسپتال منتقل کیا گیا، اور ان کی حالت تشویش ناک ہے، وہ شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔”
اخبار نے غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوجی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ "یہ 17 فوجی شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہوئے اور ہلاک ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔”
دوسری جانب اسرائیلی داخلی سیکیورٹی کی خفیہ ایجنسی شاباک کے سابق سربراہ میخائل کاروپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو درپیش مسائل معمولی نوعیت کے نہیں ہیں ، غزہ ایک دلدل ہے جس میں اسرائیلی فوج مسلسل دھنس رہی ہے اگر ابھی بھی داشمندانہ فیصلہ نہیں کیا گیا تھا پچھتاوا ناقابل تلافی ہوسکتا ہے۔