غزہ کی فلسطینی حکومت نے مصری وزیر خارجہ نبیل فہمی کی جانب سے غزہ محاصرے کے خاتمے کے مطالبے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ قاہرہ کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے چاہئیے ہیں۔
فلسطینی وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور باسم نعیم نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق رفح کراسنگ سے افراد اور سامان کی نقل و حرکت پر عائد پابندی اٹھا دے۔
باسم نعیم کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کو مصر کی سیکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے اور غزہ میں انسانی بحران کو دور کرنے میں مصر کا ہی فائدہ ہو گا۔
نبیل فہمی نے یہ بیان حال ہی میں انروا کے کمشنر جنرل فیلیپو گراندی سے ملاقات کے دوران دیا تھا۔ مصری وزیر نے اس موقع پر غزہ میں جاری بحران کے حوالے سے بھی اپنے ملک کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین