• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

بدھ 28-12-2011
in غزہ
0
plf london_protest
0
SHARES
0
VIEWS

plf london_protestبرطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے منگل کے روز کیے گئے ایک احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے حملے کے تین سال مکمل ہونے کی یاد میں کیا گیا تھا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام برطانیہ میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا،جس میں برطانیہ میں موجود فلسطینی کمیونٹی کے علاوہ مقامی شہریوں اور سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ صہیونی حکومت کے فلسطینیوں پرڈھائےجانے والے مظالم کےخلاف شدید نعرے بلند کر رہے تھے۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی جن پر”اسرائیلی فوجی اور سیاسی قیادت جنگی مجرم” فلسطینیوں پر مظالم بند کراؤ” اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث فوجیوں کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی دھرنے کے منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ اٹھارہ جنوری کو لندن کے وسط میں ایک بڑے جلسہ عام کا بھی اہتمام کریں گے جس میں اسرائیلی فوج کے تین سال قبل غزہ کی پٹی پر ڈھائے جانےوالے مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تین سال قبل دسمبر2009ء اور جنوری 2010ء کےدرمیان اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی "لیڈ کاسٹ”آپریشن کے نام سے ایک جنگ مسلط کی تھی جس میں ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بعد ازاں جنگ کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں اسرائیل کو اس جنگ کا ذمہ دار قرار دے کر اسے جنگی مجرم ٹھہرایا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.