چودہ تا اکیس نومبر آٹھ روز تک غزہ پر اسرائیل کی خوفناک بمباری میں بارہ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے انہیں زخمیوں میں سے ایک پیر کی صبح خالق حقیقی سے جا ملا جس کے بعد اس صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ احمد علی مشھراوی کو حالیہ اسرائیلی غارت گری میں شدید زخم آئے تھے جن کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کی صبح چل بسا۔
علی مشھراوی کی شہادت کے بعد اس جنگ میں فلسطینی شہداء کی تعداد167 ہو گئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین